کانگریس پارٹی غنڈوں کو تیار کرنےوالاکارخانہ ہے:آراشوک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کانگریس پارٹی غنڈوں کو تیار کرنےوالاکارخانہ ہے،اس پارٹی کے لیڈران کو اس بات کاکوئی حق نہیں ہے کہ وہ بی جے پی پر تنقیدکریں۔اس بات کااظہار ریونیو منسٹر آر اشوک نے کیاہے۔ انہوں نےآج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر سومنا کو کافی تجربہ ہے،انہوں نے کبھی بھی غنڈوں کی صحبت نہیں کی ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی بھی غنڈوں کی مددسے الیکشن لڑا ہے ۔بی سومنا بسوا کے معتقدین میں سے ہیں ، جبکہ کانگریس نے ہی غنڈوں کو بڑھنے کا موقع دیاہے،یہ پارٹی ایک طرح سے غنڈوں کا کارخانہ ہے، غنڈوں کی مددسے اقتدار حاصل کرنےوالی پارٹی ہے،اب تمام غنڈے ناکارہ ہوچکے ہیں، اس لئے کانگریس کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔