ایشورپاترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں پوری طرح ناکام:وائی ایچ ناگراج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا شہر کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ہرمحاذ پرناکام ہوچکے ہیں۔یہ بات کے پی سی سی رکن وائی ایچ ناگراج نے کہی۔ہفتہ کوپریس بھون میں منعقد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ شہر میں پینے کہ پانی کی قلت کاسامنا کرنا پڑرہا رکن اسمبلی اس جانب توجہ نہیں دئے رئے ہیں 24گھنٹے پانی کی فراہمی کامنصوبہ زیرالتوا میں پڑاہواہے۔اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کاموں کوغیر معیاری طور پرانجام دیاجارہاہے۔گوپی شٹی کپہ اور گویندپورا میں مکانات کی تعمیر میں تاخیر کی جارہی گھروں کے لئے غریب انتظار کررئے ہیں انہیں گھر کب دیاجائے گا شہر میں ایسے بہت سے علاقہ ہیں جوآج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کنسرروڑ میں تعمیر شدہ بیت الخلا کوتالہ لگے ہوئے ہیں۔کئی کالج اوراسکول بیت الخلاء کی سہولت سے محروم ہیں شہر میں کچرے کی عکاسی بھی ٹھیک طریقہ سے نہیں ہوپارہی ہے روزانہ40ٹن کچرا صفائی سے باقی رہاجاتاہے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی سے میں بھی ٹکٹ کادعویدار ہوں پارٹی سے چاہیں جو بھی امیدوار ہو کام کرنے کے لئے تیار ہوں اس موقع پرکرن فرناڈس۔دیواکر اور دیگر موجودتھے۔۔۔