داونگیرے : ضلع میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک جاہل نوجوان نے اپنی نانی کی عمر کی خاتون کی عصمت دری کی کوشش کی ہے۔ یہ واقعہ ہونالی تعلقہ میں 80 سالہ خاتون کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا ۔ عصمت دری کرنے والے 30 سالہ شخص کی شناخت روی کے نام سے ہوئی ہے ۔ 80 سالہ بے سہارا بزرگ کو نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے لوگ آخری رسومات کے لیے قصبے کے مضافات میں گئے تھے۔ریپ کے بعد بھی نوجوان بوڑھی خاتون کے ساتھ دوبارہ جنسی زیادتی کرنے کیلئےتیار ہے۔ بوڑھی خاتون موقع پر سے فرارہوکر چلّانے لگی، جلد ہی تمام لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ہونالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
