جوائن سی ایف آئی کی تحریر پُرانی ہے:ایس پی نے دی وضاحت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پچھلے دنوں شرالکوپہ میں جوائن سی ایف آئی کی تحریرکو لیکر جو باوال مچا تھا اس تعلق سے ایس پی متھون کمارنے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ یہ تحریر پُرانی ہے ۔شرالکوپہ کے نو مقامات پر جوائن سی ایف آئی کی تحریرلکھی گئی تھی جسے لیکر خود پولیس نے سوموٹو کیس درج کیاتھا ،بعدازاں تحقیقات کے بعد یہ پایاگیاکہ یہ تحریر4ستمبر سے پہلے لکھی گئی ہےاوریہ نئی نہیں ہےجب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیاتو اس بات کاانکشاف ہواہے۔دریں اثناء میڈیامیں بڑے پیمانے پر اس بات کی تشہیرکی گئی کہ تنظیم پر پابندی کے بعد سی ایف آئی کے کارکنان حرکت میں ہیں اور ممنوعہ تنظیم کے لوگ ہی اس سازش کے پیچھے ہیں،اس معاملے کو لیکر شیموگہ کے رکن اسمبلی،رکن پارلیمان اور بی جےپی کے متعدد رہنمائوں نے بیان بازی کی ہے۔