شیموگہ :۔ہمارےمعزز وزیربرائے دیہی ترقیات ،پنچایت راج وضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا جی سےگذارش ہے کہ وہ اپنی گہری نیند سے بیدارہوکر دیکھیں کہ شہر میں کیا ہورہا ہے۔یہ تنقیدی الفاظ سابق رکن اسمبلی اور کے پی سی سی ترجمان کے بی پرسناکمار نے کیا ہے۔ انہوںنے ضلع میں ویکسین کی عدم دستیابی کو لیکر برہمی اور بے چینی ظاہر کرتے ہوئے وزیر ایشورپا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کسطرح سے اورکن کن طریقوں سے مشکلات اورتکالیف کاسامنا کررہی ہے۔ اس پریشان عوام کے مفادات کو سمجھیں اور وہ جس طرح کی مدد کی آپ سے توقع کررہی ہے اس کو پورا کرنے پر توجہ دیں۔ وزیر موصوف سے مطالبہ ہے کہ وہ محض میٹنگ ،کانفرنس اور سیاست کرنےکی مصروفیات سے تھوڑا وقت نکالیں، نشستوں کا اختتام کریں اورعوام کیلئے کام کریں۔محض نشستوں کے انعقاد سے عوام کا بھلا نہیں ہوتا ہے ۔اس وقت عوام کیلئے سب سے زیادہ ضروری ویکسین ہے۔ جو اس وقت صرف نجی اسپتالوں میں مہیا کی جارہی ہے۔ شہرکےسرکاری اسپتالوں میں پچھلے 3 دنوں سےویکسین موجود نہیں ہے ۔کوویڈلاک ڈائون کی وجہ سے عوام بے روزگار، کاروبار سے محروم ، مالی حالت سے پست ہوچکی ہے۔ ایسے حالات میں پیسے دے کر ویکسین لینا عوام کیلئے مشکلیں پیدا کررہا ہے۔ مہربانی کریں اورتمام کو مفت ویکسین پہنچانے کا انتظام کرنے پر زور دیا ہے۔
