طلباء میں تعلیمی دلچسپی پیداکرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے:سی ای اولوکھنڈے

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔طلباء میں تعلیمی دلچسپی پیداکرنےکی ذمہ داری اساتذہ کی ہوتی ہے،اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو درس دیتے وقت مضمون کو دلچسپ بنائیں۔اس بات کااظہار ضلع پنچایت کے سی ای او اسنیہل سدھاکر لوکھنڈے نے کیاہے۔آج یہاں کے امبیڈکر بھون میں محکمہ تعلیم عامہ اور یونیورسل نالج ٹرسٹ کےا شتراک سےاساتذہ کیلئے منعقدہ تربیتی کارگاہ کاافتتاح کرتے ہوئےکہاکہ تدریسی نصاب کوبروقت ختم کرنے کا دبائو اساتذہ پر ہوتاہے،غیر تدریسی سرگرمیاں،ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کیلئے وقت نکالنے کے ساتھ ساتھ اچھے نتائج لانے کی ذمہ داری بھی اساتذہ کی رہتی ہے،ایسے میں طلباء میں تعلیمی دلچسپی پیداکرنے کی ذمہ داری بھی اساتذہ کی ہے،اس کیلئے اساتذہ جدید تعلیمی طرزکو اپنائیں۔اس موقع پر یونیورسل نالج ٹرسٹ کے پروفیسر شمی شری نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ طلباء کیلئے چراغ کی مانندہیں،ایسے میں طلباء کی زندگی کوروشن کرنابھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ڈی ڈی پی آئی پرمیشورپا،ای اولوکیشپا،ہائی اسکول ٹیچرس اسوسیشن کے صدر دھرمپاوغیرہ موجودتھے۔