شیموگہ:۔سابق کائونسلر اور ہمدر د کوآپریٹیو سائٹی کے سابق صدرفیاض احمد کاآج صبح انتقال ہواہے۔شیموگہ کی معروف شخصیتوں میں شمار فیاض احمد صاحب کا آج صبح صادق سے قبل انتقال کرگئےہیں۔ إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔بطور کائونسلر انہوں نےکئی فلاحی کاموں کو انجام دیاتھا،بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار تھے۔ ہمدرد کو آپریٹو سوسائٹی کے رکن ، ڈائریکٹر اور صدر کی حیثیت سے ادارہ کو مستحکم کرنے میں مرحوم کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی تعلیمی ، ملی و سماجی اداروں میں مرحوم کا نمایا ں کردار رہا ہے ۔اردو زبان سے بھی انہیں کافی لگائوتھا،ماضی میں تہذیبی وثقافتی اور ادبی جلسوں میں مرحوم نے بڑے پیمانے پر اپنی طرف سے مالی واخلاقی تعائون بھی کیاتھا۔کانگریس پارٹی میں بھی وہ سرگرم رہے۔ آپ کا اس دار فانی سے جانا آپ کے اہل و عیال اور چاہنے والوں کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین۔مرحوم کی نمازِ جنازہ مسجد صادق الامین(مارنمی بیل) میں آج یعنی بروز منگل بعد نمازِ مغرب اداکی جائیگی۔
