ذبیح اُللہ کا شوٹ آئوٹ سیاسی دبائو کاحصہ ہے:شبانہ بانو

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شوٹ آئوٹ کی جوڈیشل انکوئر ی ہو:ریاض احمد
شیموگہ:۔ساورکرکی تصویر کو لیکر پچھلے دنوں جو ہنگامہ ہوا تھا اُس دوران ذبیح اللہ نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لیکر جو شوٹ آئوٹ کیاہے،اس پر ان کی بیوی نے آج تبصر ہ کرتےہوئے کہاکہ ان کے شوہر بے گناہ ہیں اور انہیں سازش کے تحت پھنسایاجارہاہے،جس طرح سے پولیس نے گمراہ کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لیاہے وہ اس بات کی دلیل ہےکہ پولیس سیاسی دبائومیں آکر کام کررہی ہے ۔ذبیح اللہ کی بیوی شبانہ بانونے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئےکہاکہ شہرمیں امن وامان تباہ کرنے میں ایشورپا کا ہاتھ ہے،ان کے شوہر کو گولی مارنے کی مثال دیتے ہوئے ایشورپانے کہاکہ یہ محض سیمپل ہے،آگے اور بھی سخت کارروائی ہوگی۔اس کا مطلب یہ ہواہے کہ کسی کو بھی لیجا کر گولی مارکر سیمپل بتا رہے ہیں اور سیمپل بتانے کیلئے ان کے شوہر پر گولی چلائی گئی ہے۔ایشورپا کو چاہیے کہ وہ اپنا محاسبہ کریں اور شہرمیں امن لانے کیلئے خود پیش رفت کریں،انہوں نے کہاکہ ان کے شوہرکو گولی ماری گئی ہے،اس کے خلاف قانونی لڑائی لڑی جائیگی اور انصاف ملنے تک جدوجہد کی جائیگی۔پریس کانفرنس میں سماجی کارکن ریاض احمد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سنگھ پریوارکے جو بیانات جاری ہیں اُسی کی وجہ سے نوجوان طبقہ بھڑک رہاہے،ہندو تنظیموں کو تلواریں دینے کی بات کی جارہی ہے،ہتھیار رکھنے کی صلاح دی جارہی ہے،اگر ایسے بیانات دئیے جاتے ہیں تو یقیناً سماج میں بدامنی ہی پھیلے گی ،امن قائم رکھنے کیلئے دو طرفہ پہل کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ ایک ہاتھ سے تالی نہیں بچتی بلکہ دونوں ہاتھوں کو ملنا ہوگا۔ذبیح اللہ پر پولیس کا گولی چلانا سیاسی دبائو ایک حصہ ہے،پولیس نے یہ کام سیاستدانوں کے اشارے پر کیاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ ذبیح اللہ کے شوٹ آئوٹ کے تعلق سے جوڈیشل انکوئری ہونی چاہیے۔