لندن:۔کیسویں صدی کے عظیم سائنسی منصوبوں میں سے ایک، دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے، اسکوائر کلومیٹر ایرے 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ ہوگی۔اس منصوبے کی قیادت کرنے والے 8 ممالک کے وفود مغربی آسٹریلیا کے دور دراز مرچیسن شائر اور جنوبی افریقہ کے شمالی کیپ کیکارو میں تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کے ابتدائی مراحل میں صرف 200 پیرابولک انٹینا، یا ڈشز کے ساتھ ساتھ 131,000 ڈوپول اینٹی نا شامل ہوں گے۔یہ نظام تقریباً 50 میگا ہرٹز سے لیکر 25 گیگا ہرٹز تک فریکوئنسی رینج میں کام کرے گا، جس سے ٹیلی اسکوپ زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے سے آنے والے بہت ہی مدھم ریڈیو سگنلز کا پتہ لگا سکے گی۔دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ فلکی طبیعیات کے سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
