داونگیرے:۔یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سید خالد احمد کے ہمراہ لیاقت علی ۔ محمد ذکریا ۔ محبوب باشاہ ۔ رازق وغیرہ نے شہر کے ایکسٹینشن پولس اسٹیشن واقع ڈی وائی یس پی دفتر میں ڈی وائی یس پی ناگیش آئتال کی موجودگی میں پولس عملے کو ماسک ۔سیانیٹزر ۔ اور فیس شیلڈ وغیرہ تقسیم کیا ۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹر سید خالد احمد نے کہا ہماری پولس ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ۔ اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے رات و دن ایک کئے ہوئے ہیں جو ہم بھات واسیوں کے لءے ایک فخریہ شعبہ ہے اور یوتھ کانگریس کی جانب سے کورونا کنٹرول کو لے کر ضوابط پر پورہ تعاؤن رہے گا ۔ ساتھ ساتھ عوام سے بھی چاہئے کہ موجودہ حالت کے مد نظر بلا ضرورت گھروں سے نا نکلیں اور سب ایک دوسرے کے تعاؤن سے اس جان لیوا مہلک وبا پر قابو پانے میں پولس کا تعاؤن کرتے ہوئے ایک دوسرے کی جان ایک دوسری کی ذمہ داری تصور کرتے ہوئے گھروں میں رہیں سخت ضرورت کے پیش نظر اگر آنا پڑے تو ماسک ۔ اور سماجی دوری بنائے رکھیں ۔ ڈی وائی یس پی ناگیش آئتال نے نوجوانوں کے اس تعاؤن کی سراہنا کی اور اپنا تعاؤن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔
