شیموگہ:۔پارٹی کو ہر سطح پرمضبوط کرنے کیلئے پارٹی کے تمام کارکنان کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔آنے والے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کواکثریت حاصل ہوگی،اس بات کی ہمیں پوری اُمیدہے۔اس بات کااظہار جے ڈی ایس کے ضلعی صدر ایم سری کانت نے کیاہے ۔انہوں نے یہاں پارٹی دفترمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں اقلیتوں کا استقبال کیاجائیگا،اس دفعہ ضلع سے کم ازکم پچاس اقلیتی لیڈروں کو بنگلورو کی کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے تیاری کی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات اور پنچ رتن یاترا کیلئےتیاریاں شروع کردیں،آنےوالے انتخابات میں جے ڈی ایس کو اکثریت حاصل ہوگی اور کمارسوامی کاوزیراعلیٰ بننا طئے ہے۔پارٹی کوکامیابی دلانےکیلئے ہر کارکن اپنےا پنے علاقوں میں بوتھ سطح پرمحنت کرے۔اس دفعہ جے ڈی ایس کیلئے ضلع میں مواقع اچھے ہیں،شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے میں کام تیزی سے شروع ہوچکاہے اور لوگ جے ڈی ایس کی تائیدمیں ہیں۔بھدراوتی اسمبلی حلقے کی امیدوار شاردا اپاجی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ صرف میٹنگ بلانے پر آناجانا نہ کریں بلکہ ہر وقت جے ڈی ایس کے کارکن کے طورپر پارٹی کو مضبوط کرنے کاکام کریں۔جس وقت کمارسوامی ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے تھےاُس دوران انہوں نے ریاست کیلئے بے شمار منصوبے رائج کئے جس کااستفادہ ریاست کوہواہے۔تیرتھ ہلی کے اُمیدوار یڈیوراجانے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بی جے پی اور کانگریس کا وجود کھوکھلاہوتاجارہاہے اور جے ڈی ایس کو اکثریت حاصل ہونے کے پورے امکانات ہیں،ایسے میں ہمیں متحدہوکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرشیموگہ ودھان سبھااسمبلی حلقے کیلئے اُمیدوارکیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پر اقلیتی شعبہ کے صدر محمد یوسف بھیا،چابوصاحب،ناگراج کنکاری،ہنومنتپا،تیاگراج وغیرہ موجودتھے۔
