ایس ایس ایل سی امتحانات کو بہتربنانے کیلئے اساتذہ لاپرواہی نہ برتیں:ڈاکٹر سلوامنی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔ضلع میں سرکاری،غیر سرکاری اور امدادی ہائی اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے اساتذہ ایس ایس ایل سی کے نتائج کو بہتربنانے کیلئے نئے طریقوں کو اپنائیں اور کسی بھی حال میں لاپرواہی نہ برتیں۔اس بات کی ہدایت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سلوامنی نے دی ہے۔آج یہاں کے کستوربا ہائی اسکول میں سال23-2022 کےایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کو بہتر بنانے کیلئے منعقدہ اساتذہ کی نشست کاافتتاح کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ایس ایس ایل سی امتحان کاٹائم ٹیبل جاری کیا جاچکاہے،کچھ ہی دن میں امتحان ہونےوالے ہیں،ہر اسکول کے میر معلم کو چاہیے کہ وہ اپنے معائون معلمین کو بھروسے میں لیکر باہمی تال میل سے طلباء کو امتحان کیلئے تیارکریں،طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے اُنہیں بہتر کارگردگی کرنے کے لائق بنائیں،ساتھ ہی کمزورطلباء پر زیادہ توجہ دیں۔تمام طلباء اچھی کارگردگی کریں جس کیلئے اساتذہ جوابداری کے ساتھ کام کریں۔ایس ایس ایل سی میں زیر تعلیم طلباء کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اساتذہ وقت نکالیں اور انفرادی طورپر بچوں کی ذہن سازی کریں۔عام طورپر بچے ایس ایس ایل سی کانام سنتے ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں،اس صورت میں ان کے خوف کو دور کرتے ہوئے والدین کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں۔اس موقع پر ڈی ڈی پی آئی سی آرپرمیشورپانےکہاکہ جو طلباء تعلیمی سرگرمیوں میں کمزورہیں اُن کیلئے خصوصی تربیت کااہتمام کیاجائے اور انہیں پاس ہونے کیلئے علیحدہ تربیت کاانتظام کیاجائے۔پچھلے سال کے امتحانی پرچوں کوحل کروانااور بچوں میں کوئز وغیرہ کرواکرانہیں ذہنی طورپر تیارکریں۔اس موقع پر ضلع کے تمام بی ای او اور میر معلمین موجودتھے۔