بھٹکل : مجلس اصلاح وتنظیم کے سیاسی پینل سمیت دستوری و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل

اسٹیٹ نیوز

بھٹکل:۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے تنظیم دفتر میں صدر تنظیم عنایت اللہ شاہ بندری کی صدارت میں مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں سیاسی پینل کیلئے مقامی 9منتخب اراکین کااعلان اور دستوری و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کئے جانےکی اطلاع تنظیم کے جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب ندوی نے دی ہے۔دی گئی اطلاع کے مطابق سیاسی پینل کے کنونیر سید عمران لنکا ، میڈیا واچ کمیٹی کے کنونیر آفتاب حسین کولا، قانونی اقدام کمیٹی کے کنونیر کھروری محی الدین الطاف ، مالی امداد کمیٹی کے کنونیر ایس ایم سید احمد پرویز، تصفیہ کمیٹی کےکنونیر پلور محمد صادق، تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے کنونیر مولوی عبدالرحمن سیاف محتشم ، جائیداد نگراں کمیٹی کے کنونیر شاہ بندری عتیق الرحمن ، ممبرساز کمیٹی کے کنونیر رکن الدین محمد یونس، ایکشن کمیٹی کے کنونیر گوائی محمد ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے کنونیر کے ایم اشفاق نامزد کئےگئے ہیں۔