ساگر:۔ شہر کے رابعہ انگلش میڈیم اسکول میں منعقدہ سائنس ایگزبیشن میں ریمس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر سید عمران نے بات کرتے ہوئےکہاکہ طلباء میں سائنسی جذبہ پیدا کرنے اور خودساختہ نئی ایجادات پیدا کرنے کی ذمہ داری ادا کرنی چا ہیے ۔ اس موقع پر اسکول کی معلمہ گریشما نے کہا کہ ہمارے اسکول کے طلباء باصلاحیت ہیں۔ ان میں موجودصلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئےسائنسی میلے کا انعقاد ضروری ہے۔اس سلسلے میں رابعہ تعلیمی ادارہ ہر سال سائنس ایگزبیشن کا انعقاد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایگزبیشن سے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع ملتاہے۔اس موقع پر اسکول کے طلباء نے اپنے تیار کردہ سائنسی نمونوں کو پیش کیا ۔اس موقع پر معلمہ زہرہ، شہناز، جیوتی، سیما نذر، بیگم، سنگیتا، مولانا ریاض احمد اور دیگر موجود تھے۔
