ہندستان کے آسمان پر لہرائیگا ائیرانڈیا کا پرچم، 150 نئے بوئنگ 737 طیارے خریدنے کی تیاری

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ ٹاٹا گروپ کی ملکیت ایئر انڈیا لمیٹڈ بوئنگ کے ساتھ 150 نئے737 میکس طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔ ٹاٹا گروپ کے ذریعہ ایئر انڈیا کے حصول کے بعد یہ طیاروں کی خریداری کا پہلا بڑا سودا ہوگا۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیل کی معلومات رکھنے والے لوگوں نے یہ بات کہی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کے 50737 میکس جیٹ طیاروں کا فرم آرڈر دینے کا امکان ہے اور اس کے پاس 150 سے زیادہ طیارے حاصل کرنے کا آپشن بھی ہے۔ حالانکہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ترجمان نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ وہیں ایئر انڈیا نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ان بہترین طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ ایئر انڈیا کو اپنے گھریلو اور بین الاقوامی بازار میں حصہ داری بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ٹاٹا سنز کے ایئر انڈیا کو وستارا کے ساتھ ضم کرنے کے حالیہ فیصلے کے نتیجے میں ایئر انڈیا دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائنز میں سے ایک بن سکتی ہے۔