را چیف اور آئی بی سربراہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔تحقیق و تجزیہ ونگ (را) کے سربراہ سامنت کمار گوئل اور انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کے چیئرمین اروند کمار کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ یہ معلومات جمعرات کو ایک سرکاری حکم میں دی گئیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1984 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر گوئل 30 جون کو ختم ہورہی موجودہ مدت کے علاوہ مزید ایک سال کے لئے را کے سکریٹری رہیں گے۔اسی طرح آسام اور میگھالیہ کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر کمار 30 جون کے بعد مزیدایک سال کی مدت کے لئے آئی بی کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری کابینہ کی تقرری کمیٹی نے دی ہے۔