چکمگلورو:۔جے ڈی ایس کےقدآوار لیڈروں میں شمارہونے والے وائی ایس وی دتتا جے ڈی ایس کو چھو ڑ کر کانگریس میں شامل ہونے جارہے ہیں۔اس بات کی تصدیق انہوں نے کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی زندگی کے70 سال گذار لئے ہیں،آنےوالے دنوں میں جے ڈی ایس کامستقبل کمزورہوگا،اس وجہ سے میرے حامی چاہ رہے ہیں کہ میں جے ڈی ایس کو چھوڑکرکانگریس میں شامل ہوجائوں تاکہ کانگریس پارٹی میں کم ازکم میرے حامیوں کا مستقبل سنورسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے کانگریس پارٹی میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیاہے اور نہ ہی کانگریس نے مجھے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیاہے،لیکن کانگریس پارٹی میں میرے حامیوں کو مناسب مقام ملے گا اس بات کامجھے یقین ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ وہ کب کانگریس میں شامل ہونگے اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیاہےالبتہ جلدہی اس کا اعلان کرینگے۔
