
شیموگہ: شیموگہ رورل پولیس تھانے کے حدود میں آج صبح سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ کنچناہلی کے کوللہ پورہ کے قریب لاری اور بلینو کے درمیان ہوئے سڑک حادثے میں بلینو میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ تینوں کی شناخت بی آئی ٹی کالج، داونگیرے کے طلباء کے طور پر کی گئی ہے، مرنے والوں کے نام کارتک، موہن اور وویک کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ہے کہ کارتک ڈرائیونگ کررہاتھا۔ کار میں سوار ایک اور طالب علم ردریش کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے شیموگہ کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیاہے۔آج صبح ساڑھے پانچ بجے شیموگہ سے ساولنگا کی طرف جارہی بلینو(KA 17- MA-3581 )نے شیموگہ کی طرف آرہی ٹرک (KA 27 C-3924) کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔یہ تینوں داونگیرے کے ایک کالج میں زیر تعلیم طالب علم بتائے جاتے ہیں۔ردریش بی آئی ٹی کالج کا سول انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔ تینوں کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔ اطلاع پاکر شیموگہ رورل پولیس تھانے کے انسپکٹر ابھے پرکاش سمیت دیگر اہلکار موقع پر پہنچے، جبکہ ٹرک ڈرائیور کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
