بھٹکل:۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹربھٹکل میںپی یو سی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کیلئےایک روزہ’’فیوزیونا-22‘ ‘فیسٹیول کا شاندار اور کامیاب انعقاد ہوا۔ جس میں ضلع اور پڑوسی اضلاع کے 16کالجوں سےقریب700 طلبا وطالبات نے فیسٹ کے 13ایوینٹ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب میں انڈین ڈیزائن ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر اور انجمن کے الومنی جاوید ہارون نے مہمان خصوصی کے طورپر طلبہ کے لئے فیسٹیول کے انعقا د پر مسرت کا اظہار کرتےہوئے طلبا کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کی ہدایت دی ۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور نے تقریب کی صدارت کی۔ کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق احمد شیخ نے استقبال کرتےہوئے کالج کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر ونایک کامت اورپروفیسرشازیرحسین نے نظامت کی۔ انعامات حاصل کرنےو الے طلبا کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ٹریزر ہنٹ: ایان جوباپو اور ان کے ساتھی اول ۔ ابراہیم اور ان کے ساتھی دوم۔ دونوں ٹیمیں انجمن پی یو کالج (بائز) سے تھیں۔بز کوئز : نیشنل پی یوکالج مرڈیشور کی واضحہ بدر منا اور روضہ ہیگڈے اول۔ انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی طرفہ طیبہ اور عائشہ تمنا دوم۔ میم مقابلہ : انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل اول۔ انجمن پی یوکالج (بائز) دوم ۔ دی بیسٹ مینجر : نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل کی ورلکشمی اول۔چئتنیا کالج سرسی کی شری ہیگڈے دوم ۔ کولاج میکنگ: نیشنل پی یوکالج مرڈیشور کی اریض اور آشنا اول ۔ انجمن پی یوکالج فارویمن کی ندا اور خنساء دوم۔ کوئز (آرٹس): گورنمنٹ پی یوکالج کمٹہ کی نیہا اور پوترا اول۔ اے وی بالیگا کالج کمٹہ کے پرشاد نائک اور سنتوش نائک دوم۔ کلے ماڈلنگ: گورنمنٹ پی یو کالج ہڈین بھٹکل کے سندیپ نائک اول۔ دی نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل کی آرتی نائک دوم۔ بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ(آرٹس): نورجہاں محتشم اور فاطمہ ثانیہ اول۔ زہرہ ایس ایم اور صہا دوم۔دونوں ٹیمیں انجمن پی یو کالج فارویمن بھٹکل کی تھیں۔ پینٹنگ: آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل کے درشن نائک اول ۔ انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی عائشہ افلاح دوم۔بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ (کامرس):نیشنل پی یو کالج مرڈیشور کی ثانیہ اور سمرہ اول۔ چئتنیا کالج سرسی کی سنہتا اور سنچنا دوم۔ کُک وداؤٹ فائر : فاطمہ حنا اور رومہ کو اول ۔ تقدیس انعم کو دوم۔ انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل ۔ وڈیو گرافی : انجمن پی یوکالج فارویمن کی سمیہ اینڈ ٹیم اول۔ نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل کے آرین اینڈ ٹیم دوم۔ مہندی : جویریہ مہک اول۔ نہرین دوم۔ انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل ۔مقابلہ جات کے بعد کالج فنکشن ہال میں انعامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ انعام حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے درمیان اول انعام کےطورپر 5000روپئے نقد مع ٹرافی اور دوم انعام کیلئے 3000ہزار نقد مع ٹرافی مہمانوں نے تقسیم کی۔انجمن صدسالہ جشن کے کنونیر تنویر کاسرگوڈ نے صدارت کی۔ پروگرام کے کنوینر مبشر حُسین ہلارے نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ بی کام فائنل کے متعلم محی الدین اصباح نے نظامت کی، یعقوب نے استقبال کیا۔ طلبا وطالبات کیلئے ناشتہ و ظہرانہ کا انتظام کیاگیا تھا۔
