کرناٹک میں خوفناک قتل کی واردات ; بیٹے نے غصے میں آکر باپ کے 32 ٹکڑے کردیئے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
باگلکوٹ:۔کرناٹک میں دل دہلا دینے والاواقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک بیٹے غصے میں آکر اپنے ہی باپ کا خوفناک طریقے سے قتل کردیاہے۔یہ واقعہ باگل کوٹ کاہےجہاں پرایک بیٹے نے اپنے ہی باپ کو لوہے کی سلاخ سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 32 ٹکڑے کر دیے ۔ اس کے بعد اس نے ان ٹکڑوں کو کھلے بورویل میں پھینک دیا۔. قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب بورویل سے لاش کے اعضاء برآمد ہوئے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کرناٹک پولس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم وٹھل کولالی نیگسگسے اپنے باپ پرشورام کولالی (53) کے ساتھ رہتا تھا۔یہ واقعہ 6 دسمبر کو کرناٹک کے باگل کوٹ میں پیش آیا۔ قتل کرنے کے بعد بھی جب 28 سالہ نوجوان ملزم ہمت نہیں ہارا اس لیے اس نے اپنے باپ کی لاش کے 32 ٹکڑے کر دیے اور ان ٹکڑوں کو ایک کھلے بورویل میں پھینک دیا۔پولیس کے مطابق پرشورام اکثر شراب کے نشے میں اپنے دو بیٹوں میں سے چھوٹے وٹھل کے ساتھ بد سلوکی کرتا تھا۔ پرشورام کی بیوی اور بڑا بیٹا الگ الگ رہتے ہیں۔ گزشتہ منگل کو اپنے والد کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے سن کر وٹھل غصے میں آگیا اوروہ لوہے کی سلاخ سے اپنے باپ پرشورام کو مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔