گٹکا،تمباکو،بیڑی سگریٹ بھی بنتے جارہے ہیں طلاق وخلع کی وجہ; مختلف دارالقضائوں میں عرضیاں زیر سنوائی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔طلاق،خلع کے معاملات کو لیکر جہاں لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہےا ور عدالتوں میں ان معاملات کی سنوائی بھی ہورہی ہے،وہیں دوسری جانب مسلمانوں میں طلاق ،خلع اور گھریلو جھگڑوں کی اہم وجہ جان جائینگے تو آپ کو حیرانی ہوگی۔ریاست کے مختلف دارالقضاء اور دارالفتاح میں خواتین کی جانب سے خلع کیلئے جو عرضیاں دائرکی گئی ہیں،ان میں زیادہ تر ایسے معاملات ہیں جو شرعی یا گھریلو تشددکے تو نہیں ،البتہ نوجوان لڑکوں کے گٹکا،تمباکو،بیڑی وسگریٹ کا استعمال کرنے سے ناراض خواتین نے اپنے آپ کو شوہروں سے الگ کرنے کیلئے خلع کی درخواست کی ہے۔ایک طرف گٹکا،تمباکو،بیڑی خود نوجوانوں کی صحت کیلئے مضر ہے،وہیں ان چیزوں کا استعمال نوجوانوں کی شخصیت پر اثر اندوز ہورہی ہے۔نوجوان لڑکوں کے چہروں پر گٹکے کے استعمال کے بعد ایسا چہرہ دکھائی دیتاہے جیسا چہرے پر کسی نے لال مٹی کالیپ لگا رکھاہےیا ہونٹوں پر لال پاچی جم گئی ہے۔بعض نوجوان بیڑی وسگریٹ پھونک پھونک کر اپنے گالوں کو ایسے اندورنی ساخت میں دبا چکے ہیں ،مانوکہ بارش کی وجہ سے کھدے پیدا ہوگئے ہیں۔ایسے میں سلمان خان،امیر خان جیسے چہروں کی خواہشمند لڑکیاں ان پاچی بندھے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ کیونکر رہیں گی؟اور بیڑی سگریٹ پھونکے ہوئے چمنیوں کو کیسے اپنائینگی؟۔ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق گٹکے کا استعمال کرنے سے مردانہ قوت پر اثر ہوتاہے اور اس سے ہارمونس میں کمی پیدا ہوتی ہے۔گٹکا صرف کینسرکیلئے مضر نہیں بلکہ مردانہ قوت کیلئے بھی اثرانداز ہورہاہے۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر خواتین ان تمام کمزوریوں کی بنیاد پر طلاق و خلع کیلئے عدالتوں اور دارالقضاء سے رجوع ہورہے ہیں۔ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر نوجوان اپنی ازداوجی زندگیوں کوبہتر بنانے کیلئے ان بُرے عادتوں کو چھوڑکر صحت کی طرف توجہ دیں۔