دہلی: چین میں کووڈ کے اچانک زور پکڑنے پر وہاں کا خطرہ پھر بڑھ گیا ہے ‘ ایسے میں 10 ہندوستانیوں میں سے 7 نے کہاکہ چین سے آنے والی تمام پروازیں روک دی جائیں اور گزشتہ 14 دن میں جو کوئی چین سے آیا ہوا اس کے لیے کورنٹائن لازمی قرار دیاجائے۔فی الحال چین سے ہندوستان کے لیے پروازیں دیگر ممالک سے ہوکر آتی ہیں جبکہ راست پروازیں ہانگ کانگ سے چلتی ہیں۔ کووڈ وائرس اپنی ذیلی شکل BFکے ذریعہ واپس آگیاہے اور اس نے چین میں تباہی مچادی ہے۔ملک میں بڑے پیمانہ پر احتجاج پر چین نے پابندیاں نرم کردیں جس کی وجہ سے دواخانوں میں کووڈ کیسس بڑھتے جارہے ہیں۔ سوشیل کمیونٹی انگیجمنٹ پلیٹ فارم لوکل سرکلس کے سروے کے بموجب 71 فیصد شہریوں کا کہناہے کہ ہندوستان کو چین سے پروازیں معطل کردی جائیں۔ عالمی وباؤں کے بعض ماہرین کا اندازہ ہے کہ آئندہ 90 دن میں چین کی 60 فیصد سے زائد آبادی اور دنیا کی 10 فیصد آبادی (80 کروڑ لوگ) کو وڈ کی زر میں آسکتی ہے۔
