شیموگہ :۔6 نومبر کو اے آئی سی سی صدر ملیکارجنا کھرگے صدر بننے کے بعد پہلی دفعہ کرناٹک آرہے ہیں ، انکے استقبال کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ، ریاست کے ہر ضلع سے کارکنان بنگلور آئیں ، اس بات کااظہار کے پی سی سی صدر ڈی کے شیورکمار نے کیا ہے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں آج شیموگہ دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آپریشن کنول کا دور پھر سے شروع ہوچکا ہے ، تلنگانہ میں بی جے پی نے اراکین اسمبلی کو خرید نے کی ناکام کوشش کی ہے ، کرناٹک میں بھی یہی راستہ اختیار کرتے ہوئے بی جے پی نے حکومت بنائی ہے اس لئے سپریم کورٹ اس تعلق سے سخت قوانین بناتے ہوئے گندی سیاست کا خاتمہ کیاجائے ۔ ریاست میں بھی اسی راہ کو اختیارکرتے ہوئے بی جے پی نے حکومت بنائی تھی ، سپریم کو رٹ کو چاہئے کہ وہ اس بابت اقدامات اٹھاتے ہوئے فوری کارروائی کرے ۔
