آزاد لنگایت مذہب کی تصدیق کی مانگ کرتے ہوئےچنگیری ویرکتا مٹھ کے گروبسواسوامی کے ذریعہ ریلی 

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔تعلقہ کےپانڈومٹےویرکتا مٹھ کے ڈاکٹر گروبسوا سوامی نےلنگایت دھرم کو آزاددھرم تسلیم کرنے کی مانگ کو  لے کرممبئی میں ایک ریلی نکالی، منگل کو اپنے آشرم میں ایک اجلاس کے موقع پر اس بات کی جانکار دیتے ہوئے ڈاکٹر گروبسوا سوامی نے کہا کہ آزاد مذہب کی مانگ اورلنگایت طبقہ کو اقلیتی زمرے میں شامل کرتے ہوئے نوجوانون کو تعلیمی اعتبار سے  ترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کی خاطر مہاتما بسویشور مالی و ترقیاتی مہامنڈلی قائم کرنے عالمی پیمانے پرسیاحتی مرکز قائم کرنے لنگایت طبقہ کو قبرستان کے لئے زمین قریہ قریہ بسوا پرارتھنا مندر کی مانگ کو لے کر مرکز و ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے  ہوئے ریلی نکالی گئی اس موقع پر ریلی میں چنا بسوانند سوامی ،پربھولنگا سوامی اور ستیاماتے سوامی وغیرہ شریک رہے۔