بنگلورو:۔حکومت نے ریاستی اسکولوں کو بند کرنے کےتعلق سےکہاکہ ان اضلاع کے اسکولوں میں جہاں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے اس کے لیے فیصلہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس پر چھوڑ دیا ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی کی طرف سے منعقدہ ایک میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرس سے کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کی صورتحال کی بنیاد پر اسکولوں کے بارے میں فیصلہ لیں۔ بنگلورو میں اسکول پہلے بند کردیئے گئے تھے کیونکہ شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم محکمہ صحت پوری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کرناٹک کے دیگر حصوں میں اسکول ابھی تک بند نہیں ہوئے ہیں۔این این آئی کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ ان کے اضلاع کی زمینی صورتحال کی بنیاد پر مقامی حکام پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ اسکولوں کو بند کرنے اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہے، تو وہ اپنا فیصلہ خود لے سکتے ہیں۔
