دہلی:۔ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے بدھ کو ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کے مالک اے آر جی آؤٹلیئر میڈیا کے خلاف دائر ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا۔ایڈیشنل سیشن جج وی ڈی کیدار نے واپسی کی اجازت دی لیکن سنگھ پر 1500 روپے کی معمولی جرمانہ عائد کیا اب یہ رقم گوسوامی کو ادا کی جائے گی۔جج نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مقدمہ کو غیر مشروط طور پر واپس لینے کے لئے جرمانہ عائد کرنے کی ضرورت ہے۔”سنگھ نے 2021 میں گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کے مالکان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہیں مبینہ طور پر بدنام کرنے پر 9000000 روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
