شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کے تمری کے قریب وکوڈی میں اسکولی بچوں کو لے جانے والی ایک بس الٹ گئی۔ یہ واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ واقعے میں مزید 18 بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ساگر کی اسپتال میں داخل کیاگیاہے اور بقیہ بچوں کو باکوڈو کے بی اے سی ایم ہاسٹل میں عارضی طورپربھیجاگیاہے۔ بس میں سوار طلباء میسور ضلع کے ہنسور تعلقہ دھرم پورکی سرکاری ہائی اسکول کے ہیں ،جملہ بس میں60 بچے سوار تھے۔ساگر تعلقہ کےتمری سے 9 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع وکوڈی کراس جوکہ ایک خطرناک کراس ہے اور ماضی میں بھی یہاں کئی طرح حادثات پیش آئے ہیں،بتایاجارہاہے کہ یہ حادثہ اس لیے پیش آیا ہو گا کیونکہ سگندور سے آنے والی بس تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیاہوگا۔
