اقلیتوں کیلئے زیادہ ٹکٹ مانگنا غلط بات نہیں:ڈی کے شیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اقلیتوں کی جانب سے زیادہ ٹکٹوں کا مطالبہ کیاگیاہے اوریہ مطالبہ غلط نہیں ہے۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نے یہاں پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی سماج سے تعلق رکھنے والے کانگریسیوں کی جانب سے زیادہ حلقوں میں ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیاگیاہے،یہ مطالبہ غلط نہیں ہے،ہمارے لئے ہر حلقہ اہم ہے۔کانگریس پارٹی اس سماج کو طاقت دینے کی کوشش کررہی ہے،ودھان پریشد میں جب چار نشستوں کا پُر کرنے کا موقع آیاتھا اُس دوران ہم نے دو نشستیں اقلیتوں کیلئے مختص کی تھی،مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کیلئے جہاں سے عرضیاں نہیں آئی تھیں وہاں ہم نے خود کہتے ہوئے عرضیاں ڈلوائی ہیں۔مہاجن کمیٹی رپورٹ کےتعلق سے ڈی کے شیوکمارنے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے،اس سلسلے میں میں کچھ بھی نہیں کہونگا۔بسوراج بومئی حکومت مہاراشٹرحکومت سےبات کرنے کی پہل کی ہے،اس سلسلے میں بات کرنا مناسب نہیں تھا،ہمیں عدالت پر یقین کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کاانتظارکرنے کی ضرورت ہے۔