بی جے پی کو مضبوط کرنےوالوں میں سے میں بھی ایک ہوں:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

کوپل:۔بی جے پی کو مضبوط کرنے اور اقتدارمیں لانے والوں میں سے میں بھی ایک ہوں،اس کیلئے میں نے دن رات محنت کی ہے یہ بات سب لوگ جانتے ہیں اور مجھے نظراندازکرنےکا سوال ہی نہیں اٹھتا۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی پورانے کیاہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ افواہیں گرم ہیں کہ مجھے پارٹی میں نظراندازکیاجارہاہےلیکن یہ بات درست نہیں ہے،ہم سب ایک ہیں ،ہمارامقصد بی جے پی کو اقتدارمیںلاناہے۔پارٹی کے تمام سرگرمیوں میں میں خودہی اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر شرکت نہیں کررہاہوں،یہاں قومی صدرکی آمدہے،اس لئے خود اس پروگرام کی تیاریوں کیلئے یہاں آیاہوں۔آنےوالے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو 150 نشستیں آئینگی اس بات کایقین ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ سابق ریاستی وزیر جناردھن ریڈی نے میرے ساتھ بات کی ہے اور وہ پارٹی میں ہی رہیں گے،اُن پر کچھ معمولی مقدمے چل رہے ہیں،اُس کا خلاصہ ہونے کےبعد وہ پارٹی میںسرگرم ہوجائینگے اور اُنہیں پارٹی میں مناسب عہدہ دیاجائیگا۔سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے کانگریس لیڈر پرینگا کھرگے کے اُس تبصرے پر جواب دیاجس میں کھرگے نے کہاہے کہ بی جے پی میں تین دروازے ہیں،میں پرینکاکھرگے کو کہنا چاہونگاکہ وہ بی جے پی کے معاملات میں دخل اندازی کرنےکے بجائے اپنے گھرکی طرف توجہ دیں۔