دہلی:۔وزارت اطلاعات و نشریات نے کارروائی کرتے ہوئے 84 آن لائن چینلوں کو ہندوستان میں ممنوع قرار دے دیا ہے۔ ان چینلوں پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام لگایا گیا اور ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 ٹی وی چینلون پر بھی عبوری طور سے پابندی لگائی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے حکومت نے مبینہ طور سے یوزرس کا ڈیٹا جمع کرنے اور اسے ملک کے باہر سرور پر ناجائز طریقے سے نشر کرنے کے لیے 384 اپلیکیشن (ایپ) کو بلاک کیا تھا ۔ وزیراطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں دئیے گئے ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ حکومت نے سال2009 سے اب تک 30417 ویب سائٹوں، یو آر ایلس، ویب پیج اور سوشل یڈیا پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا اکاونٹ کو بھی بلاک کیا ہے۔ یہ کارروائی یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69A کے تحت کیا گیا تھا۔
