ڈکیتی کے تعلق سے معاملہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔شہرکے دوڈاپیٹے پولیس تھانے کے حدودمیں ڈکیتی کرنے کی کوشش کررہے دو نوجوانوں کے خلاف دوڈاپیٹے پولیس تھانوں میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔کارپوریشن کے ملازم سے موبائل فون چھیننے اور گاڑی چوری کرنے کی کوشش کے الزام میں فیصل اور الطاف نامی دونوجوانوں پر معاملہ درج ہواہے۔پچھلے دنوں الطاف عرف قیوم اور فیصل عرف بچہ فیصل ٹیمپو اسٹانڈکے قریب موجود تیجس نامی کارپوریشن کے ملازم کی آیکٹوا ہونڈابائک چوری کرنے کی کوشش کررہے تھےا سی دوران تیجس کام کو روانہ ہونےوالاتھا،جب اس نے دیکھاکہ فیصل اور قیوم نے گاڑی کو چور ی کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو تیجس نے ان سے سوال کیا جس کے بعد فیصل اور قیوم نے تیجس پر حملہ کیا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،مگر جاتے ہوئے وہ تیجس کا موبائل فون چوری کرتے ہوئے لے گئے۔اس تعلق سے دوڈاپیٹے پولیس تھانےمیں معاملہ درج کیاگیاہے۔اطلاعات کے مطابق فیصل اور قیوم کے خلاف مختلف تھانوں میں معاملات درج ہیں۔