شیموگہ:۔بھارت بھرمیں گوگل میاپ کو اپ ڈیٹ کرنے کاکام چل رہاہے،اسی کے تحت شیموگہ میں بھی گوگل سروے کا کام کیاجارہاہے۔آنے والے دنوں میں گوگل میاپ میں3D VIEW میں اپ ڈیٹ کرنے کیلئے موبائل سروے ہورہاہے۔شہرمیں گوگل سروے کیلئے مہیندراٹیک کمپنی کی کار تمام سڑکوں سے گزررہی ہے او ریہ کار گوگل کیلئے تصویریں اکٹھا کررہی ہے۔پچھلے پانچ دنوں سے ی کار سروے کاکام انجام دے رہی ہے۔مزید دس دنوں تک سروے کا کام ہوگا۔اب تک تلنگانہ کے حیدرآباد،اُڑیسہ کےبھونیشور سمیت بھارت کے پانچ اہم شہروں میں 3Dویوینگ میاپ کا کام مکمل ہوچکاہے،اب شیموگہ میں اس کا کام جاری ہے۔
