ڈی کے شیوکمار کی ملکیت پر چھاپہ بی جے پی کی انتقامی سیاست ہے:بیلور گوپال کرشنا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ملک میں اہم سیاسی شخصیات اور فلم اداکاروں کی ملیکت پر سی بی کے چھاپہ کے پیچھے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کاہاتھ ہے اس بات کاالزام کے پی سی سی ترجمان وسابق رکن اسمبلی گوپال کرشنا بیلور نے عائد کیاہے۔چہارشبہ کو کانگریس بھون میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ مختلف تفتیشی ایجنسیوں کے بعد کانگریس قائدین کو اب سی بی آئی کے ذریعہ کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چھاپوں کاسہارا لیکر کانگریس کواقتدار سے روکنے کاکام کیاجارہاہے۔کانگریس پارٹی کے قائدین کی لیڈر شپ کوختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے سوال کیاکہ ایشورپاکے پاس کافی دولت اورملکیت ہے پھر ان کی ملکیت پر چھاپہ کیوں نہیں مارے جارئے ہیں۔بی جے پی انتقامی سیاست کے حدوں کوپار کردیاہے۔انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ ساگر کے رکن اسمبلی ہرتال ہالپا بس میں 50افراد کے ساتھ دھرم استھلا گئے ہیں ہرتال ہالپا شراوتی متاثرین کے مسائل سمیت ہرمحاذ پرناکام ہوچکے ہیں۔ ناکامیوں سے ظاہرہوتا ہے کے ان سے کچھ نہیں ہوسکتا اس لئے ایک مذہبی مقام کے دورہ پرچلے گئے حالیہ دنوں میں ہوئی غیرموسم برسات سے ساگر اورہوسنگر میں دھان تباہ ہوگئے حکومت کوکسانوں کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ انتخابات قریب آتے ہی ہندوتوا کانعرہ لگانا شروع کردیاجاتاہے اور ترقی کا گراف صفر ہے۔قدراتی آفات سے کسان خودکشی کررئے ہیں حکومت کسانوں کے مسائل کوحل کریں مزید کسانوں کوخودکشی کرلینے کاموقع نہ دیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ رکن اسمبلی ایشورپا۔سی ٹی روی اور سنتوش جی تینوں مل کر سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے خلاف سازش کررئے ہیں۔کنٹراکٹر سنتوش پٹیل خودکشی معاملہ میں ایشورپا کوکلین چٹ حکومت نے دی ہے عدالت نے نہیں ۔ہوناہلی رکن اسمبلی رینوکاچاریہ کے بڑے بھائی کابیٹا چندرو کی موت کاافسوس ہے۔لیکن رینوکا چاریہ جو کچھ کررئے ہیں ٹھیک نہیں ہے۔چندرو کی موت ایک حاثہ تھا لیکن رینوکاچاریہ اس معاملہ کو کچھ اور رنگ دینے کی کوشش کرر ہے ہیں کیاانہیں کرناٹک کیٓ پولیس پر یقین نہیں ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کئی قائدین کے پاس دولت وکافی ملکیت ہے ان کی ملکیت پر چھاپہ کیوں نہیں ؟فلم اداکاروں کو اچھی طرح معلوم ہوگیاہے کہ اگر حکومت کے خلاف کچھ بھی کہیں تو سی بی آئی کے چھاپہ یقینی ہے اسلئے خاموشی اختیار کرلی ہے۔بھوٹان سے سپاری کی آمد سے یہاں کی سپاری کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے ۔ بندر بخار سے ضلع میں تقریبا22افراد ہلاک ہوئے ہیں بندر بخار کوئی میڈیشن ہی نہیں ہے اب تک میڈیشن دریافت نہیں کی گئی ہے۔قومی نئی تعلیمی پالیسی بغیر تیاری کے جاری کردی گئی ہے اور اس کے تحت طلبا کو دی جانے والی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے ۔ بیلور نے ڈاکٹر دھنجے سرجی کے بی جے پی میں شمولیت کےمعاملہ پرکہاکہ انتخابات کے قریب ایک ناٹک کےتحت ڈاکٹر دھنجے سرجی کوبی جے پی میں شامل کرلیاگیاہے ۔بی جے پی والوں کو دوبارہ بی جے پی میں شامل کرلیا جارہا ہے ۔ڈاکٹر دھنجے سرجی کا تعلق آرایس ایس سے ہے ۔ پھر ڈاکٹر سرجی کو بی جے پی میں شامل کرلینے کی کیا ضرورت تھی کیونکہ بی جے پی اورآرایس ایس ایک ہی ہیں ۔پریس کانفرنس میں چندربھوپال۔جی ڈی منجوناتھ۔دیپک سنگھ اور راجکمار موجودتھے۔