لیانڈ کنورشن قانون میں مزید نرمی، زراعتی زمین پر گھر بنانا ہوآسان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بیلگائوی:۔زراعتی زمین پر گھر بنانے اور زراعتی اشیاء کے گودام بنانے ،فارم ہائوز بنانے کیلئے اگر کسان عرضی دیتے ہیں تو اس عرضی کو قبول کرتے ہوئے سات دنوں میں زمین کے کنورشن کی منظوری دینے کیلئے کرناٹکا حکومت نے قانون بنایا ہے ۔ اس قانون کو کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے مالگذاری آر اشوک نے اسمبلی میں پیش کیا ہے ۔ کرناٹکا لیانڈ ریونیو آیکٹ1964 کی شق95 اور96 میں ترمیم کی گئی ہے ۔ ماسٹر پلان یعنی سی ڈی پی کےتحت اگر کوئی کسان اپنی زراعتی زمین پر گھر بنانے کی خواہش رکھتا ہوتو وہ ڈپٹی کمشنرکو عرضی دے سکتا ہے۔سات دنوں میں اس عرضی کو منظوری دینی ہوگی،اگرپندرہ دنوں تک اس منظوری میں تاخیر ہوتی ہے تو خودبخود زمین کا کنورشن ہو جائیگا ، جس سے کسان آسانی کے ساتھ مکان بناسکتاہے۔