امیت شاہ اور مودی حکومت نہیں بی جے پی چلارہےہیں: سدارامیا 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ملک کا کام چھوڑ کر صرف بی جے پی کے انتخابی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلےمیں اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ریاست کی عوام کا پیسہ سیلاب، خشک سالی اور ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے بجائے عوامی جلسوں پر خرچ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ   کرناٹک کے کسان جو پیاز، ہلدی، ناریل، سپاری، کالی مرچ،دال ، دھان، باجرا، مکئی وغیرہ جیسی فصلیں اگاتے ہیں قیمت کی کمی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کے مسئلے کے حل کے لیے مناسب ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ کرناٹک کی سڑکوں پر ٹول کی شرح دو گنا اور تین گنا بڑھ گئی ہے۔ انہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ حکومتی کرپشن دن بدن بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے مناسب تحقیقات کرائی جائیں، بی جے پی کے پاس ہمارے سوالوں کا جواب دینے کی ہمت نہیں کی۔ حکومت کے کام وکاج کو نبھانے کے بجائے امیت شاہ اور نریندر مودی بی جے پی کو چلا رہے ہیں ۔