کرناٹک میں بھی کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا ;کوروناٹیسٹ لازم،ماسک پہننے کی ہدایت:سدھاکر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بیلگاوی:۔ ریاستی وزیربرائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہاکہ چین میں دوبارہ کورونا وباء پھیلنے سے کرناٹک میں بھی کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس پر غوروفکرکرنے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کے صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیاگیاتھا ، جس کے بعد ریاستی وزیر سدھاکرنے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چین کے علاوہ جاپان اوردیگر پڑوسی ممالک میں بھی کورونا کا خطرہ دن بہ دن بڑھ رہا ہے اس لئے ہندوستان میں بھی کورونا کا خطرہ بڑھ رہا ہے – چین کی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔اس لئے ابھی سے احتیاطی اقدامات کرنا ضروری ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف ممالک اور دیگر ریاستوں سے بنگلور ائیرپورٹ آنے والے مسافروں کی ایرپورٹ پر اسکریننگ کی جائیگی، ریاست میں اب ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے ، اسکے علاوہ کوروناکی علامتیں دکھائی دینے پر کورونا کا ٹیسٹ لازمی طورپر کروانا ہو گا ۔جلسوں میں شرکت کرنےوالوں کو لازمی طورپر ماسک پہننا ہوگا ،اسکے علاوہ اے سی کے مقامات پربھی ماسک لازمی ہوگا ۔ بیرونی ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو اسکریننگ سے گزرنا ہوگا ۔اس سلسلے میں ائیرپورٹ اتھاریٹی کو مطلع کردیا گیا ہے ۔جن اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس لگائے گئے ہیں اُس کے کام وکاج کا جائزہ لیاجائیگا اور ضلعی سطح کے اسپتالوں میں کوویڈکے مریضوں کیلئے علیحدہ بستروں کاانتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،اسی طرح سے نجی اسپتالوں میں بھی کوویڈ کے مریضوں کے علاج کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت دی جائیگی ۔ ریاستی وزیر سدھاکرنے بتایا کہ کوویڈوباء کو ختم ہوتے دیکھ کر کئی لوگوں نے کوویڈ سے بچائو کیلئے لی جانے والی ویکسین کی تیسری ڈوز لینے میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی،ا سلئے اب تیسرے ویکسین کو صد فیصد لینےکیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ کورونا سے بچنے کیلئےتیسرے ڈوزکو لینے کیلئے آگے آئیں ۔ انہوں نے مز ید بتایاکہ کوویڈ کے ضوابط کے تعلق سے جلدہی رہنمائی اصول نافذ کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔