ساورکر کی تصویرچھونے والی تنظیم پر آج پابندی لگ چکی ہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ساورکر کی تصویر کو چھینے اور پھاڑنے والی تنظیم پر آج پابندی لگ چکی ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی لیڈراور رکن اسمبلی ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے شیموگہ شہرمیں منعقدہ ساورکر سامراج پروگرام کے دوران افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزاد ی سے قبل ساورکرکی قربانیاں ایک طرف تھیں اور اُنہیں مجاہدین آزادی میں شمارکیاجاتا تھالیکن آزادی کےبعد کچھ شر پسند تنظیموں ان کی تصویر کو پھاڑنے کی کوشش کی ہے،جن لوگوں نے ساورکرکی تصویر کو پھاڑاہےاُن پر پابندی لگائی جاچکی ہے،جس سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ جو لوگ ساورکر کی تو ہین کررہے ہیں اُن کاکیا حشرہوگا۔کاشی ،ایودھیا اور متھورا جیسے مذہبی مقامات پر لوگوں کی عقیدت بڑھے اس کیلئے کام کیاجارہاہے۔