بائک حادثوں میں تین افراد ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔موٹر بائک حادثے میں یہاں کا ایک طالب العلم ہلاک ہواہے۔یہ واقعہ تعلقہ کے انندپورکے قریب پیش آیا ہے۔ساگرکے ایک کالج میں ڈپلومہ کا طالب العلم فرنانڈیز(17) ہلاک ہونے والاطالب العلم ہے۔یڈےہلی کا ساکن فرنانڈیز قومی شاہرا206 پر جمعرات کی رات کو حادثے کا شکارہواہے،حادثہ کس طرح سے پیش آیااس کا پتہ نہیں چلاہے۔اس سلسلے میں ساگر دیہی پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔اسی طرح سے مزید ایک سڑک حادثہ ساگرکےچنناپور کے قریب پیش آیاہے جس میں شیموگہ کے پرمود،آصف ہلاک ہوئے ہیں جبکہ توصیف اور پرمودکی دادای دیواماں زخمی ہوئی ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔