بنگلورو:۔ڈاکٹر راجکمارکے اہل خانہ کے خلاف بدزبانی کرنے کے الزام میں سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والی راشٹریہ رکشنا پڑے کے صدر پونیت کیرے ہلی کی آج پٹائی ہوئی ہے،لیکن اس سلسلے میں کسی بھی پولیس تھانے میں معاملہ درج نہیں ہوا ہے ۔چامراج پیٹ پولیس تھانے کے حدودمیں ایک ویڈیو وائرل ہواہے جس میں ڈاکٹر راجکمارکے مداحوں نے پونیت کیرے ہلی کو آڑے ہاتھوں لیا اور جم کر پٹائی کی۔مارکھانے کے بعد پونیت کیرے ہلی اسپتال میں داخل ہواہے۔
