دہلی:۔ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ ہفتے کے روز ایک بار پھر 2 لاکھ سے کم نئے کیسزدرج ہوئے۔ گزشتہ 45 دنوں میں سب سے کم نئے کیس درج ہوئے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 173790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو 13 اپریل کے بعد سب سے کم ہیں۔ 13 اپریل کو 161736 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں 3617 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نئے کیسز درج ہونے کے بعدملک میں کل کیسز27729247 پہنچ گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 322512 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ مثبت شرح کے بارے میں کریں تو یہ 8.36 فیصد ہے۔ یہ مسلسل پانچویں دن 10 فیصد سے کم ہے ۔ہندوستان میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسوں سے کہیں زیادہ ہے۔ مسلسل سولہویں دن بھی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے مریضوںسے زیادہ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284601 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد2228724 ہے۔
