پی ایف آئی کارکنوں کو جیل بھیجنے کاکام ہم نے کیا ہے:امیت شاہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
منڈیا:۔کانگریس اور جے ڈی ایس پاٹی کرناٹک کی ترقی کی راہوں میں روکاٹ ہیں،دونوں ہی پارٹیاں بدعنوانی کےمعاملات میں سبقت حاصل کرچکی ہیں،اس وجہ سے کرناٹک میں ترقیاتی کام نہ کہ برابر ہوئے تھے۔اس بات کااظہار مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں مدر ڈائری کاافتتاح کرتے ہوئےعوام سے خطاب کیا اور کہاکہ ایودھیامیں رام مندربنانا ہے یانہیں؟رام مندربنانے کیلئے کانگریس نے بہت تکلیفیں دی ہیں،نریندرمودی نے رام جنم بھومی کی سنگِ بنیاد رکھی ہے،اس کے ساتھ کیدار ناتھ،بدری ناتھ اور کاشی کی ترقی بھی وزیر اعظم نریندرمودی نے ہی کی ہے ۔کانگریس اور جے ڈی ایس نے منڈیااورمیسورو کے علاقوں کی ترقی کیلئے کسی بھی طرح کے ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے ہیں،لیکن بی جے پی ان علاقوں کی ترقی کیلئے کئی منصوبے رائج کئے ہیں۔اس علاقے کے کسانوں کیلئے12 ہزار کروڑ روپیوں کا خصوصی پیاکیج دیاہے۔بومئی اور یڈی یورپا کے دورِ اقتدارمیں روزگارکے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔میسورو اور بنگلورو ایکسپریس ہائی وے بی جے پی حکومت کے دوران ہی تعمیرکئے گئے ہیں۔منڈیا میں مئی شوگر کارخانے کو سراز نوشروع کرنے میں بسواراج بومئی کا اہم کردارہے،میں اُنہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مزید انہوں نے کہاکہ سدرامیا حکومت کے دوران پی ایف آئی کارکنوں پر عائدکئے گئے مقدموں کو واپس لیاگیاتھا،لیکن ہماری حکومت نے اس ملک دشمن تنظیم کو ممنوع کرتے ہوئے اس کے کارکنوں کو جیل بھیجنے کاکام کیاہے۔مزید انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے میں بی جے پی کو کامیاب کریں تاکہ مزید ترقیاتی کام دینے میں آسانی ہو۔