بنگلورو:۔وزیر اعلیٰ کا عہدہ سمیت کوئی بھی عہدہ ہمارے پاس فروخت کیلئے نہیں ہے، لیکن کانگریس پارٹی میں ٹکٹ کی سودے بازی کی جارہی ہے۔اس بات کا تذکرہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے سدرامیا کے بیان پر کیاہے۔انہوں نے کہاکہ جس وقت کانگریس پارٹی اقتدارمیں تھی،اُس دوران35 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے،لیکن اُن پیسوں کا حساب اب تک نہیں ملاہے ، اس تعلق سے سی اے ڈی کی رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے،اس تعلق سے سدرامیا نے اب تک جواب نہیں دیاہے۔
