اندرا نگر میں راستے کی توسیع کے نام پرکارپوریشن کا ظلم ، عدالتی احکامات پامال

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : شیموگہ شہر کے اندرانگر جسے سولے بائلوبھی کہا جاتا ہے وہاں پر آج شیموگہ کارپوریشن کی جانب سے اچانک سڑک کی توسیع کے نام پر انہدامی کارروائی کرنے کے لئے پہل کی گئی جس کی مخالفت میں مقامی ساکنان سڑکوں پر اتر آئے ، ساکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں پچھلے 40 سالوں سے مقیم ہیں اور انکے گھروں کے سامنے سے جو سڑک گزرتی ہے وہ کوئی قومی یا ریاستی شاہراہ نہیں ہے باوجوداسکے کارپوریشن کے لوگ یہاں کے پتھر کے کانکنی کے مافیا کے دبائو میں آکر سڑک کی توسیع کا کام کررہے ہیں ۔ بعض ساکنوں نے اس بات کا بھی الزام لگایا ہے کہ توسیعی کارروائی کے دوران باقاعدہ تعصب بھی برتا جارہا ہے اور اقلیتی کے مکانات کی طرف ہی منہدم کرنے کے لئے شناخت کی جارہی ہے ۔ حالانکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اورشیموگہ کی عدالت نے انجکشن آرڈر جاری کیا ہے باوجود اسکے کارپوریشن کے اہلکار بڑے پیمانے پر پولیس کا بندوبست کرتے ہوئے مارکنگ کیلئے پہنچے تھے ۔ کارپوریشن کی اس کارروائی سے یہاں کے اقلیتی پریشان ہیں اور وہ عدالت سے انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں