یہ خبریں جھوٹی ہیں

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز
جدہ :۔مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کے اطراف تاریخ میں پہلی دفعہ برف گرنے کی رپورٹس سوشیل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، لیکن مکہ اور جدہ میں مقیم ہندوستانیوں نے مقامی اخبارات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اس کا سچائی سے کوئی واسطہ نہیں۔فیس بک اور سوشیل میڈیاکے علاوہ کچھ یوٹیوب چینل میں حرم شریف میں برفباری کی ویڈیوجاری کرتے ہوئے یہ پیغام دیاجارہاہے کہ کعبۃ اللہ میں برفباری ہورہی ہے اور اس سے عمرہ کے زائرین لطف اندوز ہورہے ہیں،دراصل یہ ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہے۔ایک اور ویڈیو وائرل ہواہے جس میں جدہ کے آسمان پر بجلی گرنے کی بات کہی گئی ہے اور بجلی کی روشنی میں نام محمدﷺ نمودارہونے کی بات کہی گئی ہے،اس تعلق سے بھی انقلاب نیوز نے تحقیق کی تو اس ویڈیو کو بھی بے بنیاد بتایاگیاہےا ورکہاگیاہے کہ یہ ویڈیوبھی ایڈیٹنگ کا کمال ہے۔واٹس ایپ یونیورسٹی میں کچھ بھی شیئرکرتے ہوئے لوگ اپنے آپ کوکس ثواب کے حقدار ثابت کرناچارہے ہیں،اس کااندازہ نہیں ہورہاہے۔