کرناٹک میں کانگریس کے وزیراعلیٰ امیدوار کا فیصلہ ہائی کمان کریگی:ڈی کے شیوکمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کرناٹک انتخابات قریب آتے ہی کانگریس پارٹی وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے ساتھ کشتی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہیں کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے اب اس معاملے پر بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپریل مئی میں ہونے والے ممکنہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں پارٹی ہائی کمان فیصلہ کرے گی کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ شیوکمار نے کہا کہ ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی اور سونیا گاندھی اس پر فیصلہ کرینگے۔ وہ جو بھی فیصلہ لیتے ہیں وہ ہمارے لیے پرساد کی طرح ہوتا ہے ۔ جیسے جیسے کرناٹک میں انتخابات قریب آرہے ہیں، سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار بالواسطہ طور پر اپنے اپنے دعوے کو پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم میڈیا کے سامنے دونوں رہنما اس معاملے پر بیان بازی سے گریز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بعض اوقات ایوان میں دونوں دھڑوں کے حامیوں کے درمیان اختلافات بھی دیکھے جا رہے ہیں ۔مہادائی ندی کے پانی کے مسئلہ پر بی جے پی کو جھوٹ کی یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک وہ (بی جے پی) مہاراشٹر میں اپنی حکومت کے باوجود کچھ نہیں کر سکے۔