طاہرہ تسنیم کوبہترین مقالہ نگارکاایوارڈ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
تریکرے:۔شہرکےٹائون کائونسل میں انورانمنٹ انجینئرکے طورپر خدمات انجام دے رہی طاہرہ تسنیم نے بین الاقوامی سطح پرمنعقدہ کانفرنس میں تریکرے ٹائون کائونسل میں جاری صفائی کے انتظامات پر مشتمل منصوبے کے تعلق سے لکھے گئے مقالے کو پیش کرنے پر سال2022 کے آئیکان ایس ڈبلیو ایم سی اے کی طرف ایکسلنسی ایوارڈ فار بیسٹ پیپر پریزنٹیشن کا ایوارڈ ملاہے۔طاہرہ تسنیم نے حال ہی میں تریپوتی کے وینکٹیشورا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے یہ مقالہ پیش کیا،اس کانفرنس میں ملک وبیرونی ممالک سے 300 سے زائد مقالہ نگاروں نے شرکت کی تھی۔کرناٹکا اسٹیٹ سی میاک کی طرف سے منتخب کردہ طاہرہ تسنیم 11 مقالہ نگاروں میں سے ایک تھیں۔ طاہرہ تسنیم ٹائون کائونسل کے مختلف منصوبوں کورائج کرنےمیں اہم کردارادا کیا ہے،انہیں ان کی خدمات کے عوض ضلع انتظامیہ،ڈائریکٹوریٹ آف ، میونسپل ، ٹائون کائونسل انتظامیہ کی جانب سے مختلف ایوارڈس بھی ملے ہیں۔طاہرہ تسنیم کو ملنے والایہ ایوارڈ نہ صرف ان کیلئے اعزازہے بلکہ یہ ساری ریاست کیلئے فخرکی بات ہے ۔ انہیں ملنے والی اس کامیابی پر میونسپل ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر این منجوناتھ نے ان کی ستائش کی ہے۔