داونگیرے:۔شہر میں سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران اپنی خدمات کو انجام دے رہی چارلی ایجوکیشن اینڈویلفیر اسوسیشن سےمتاثرہوکر بنگلورو کے سماجی و فلاحی ادارے مرسی مشن نے اپنی جانب سے 10 کنسنٹریٹر ۔ 97 پی پی کٹ ۔ 15 آکسیمیٹر ۔ اور 100۔ آکسیجن ماسک مہیا کئے، جن میں چارلی فاؤنڈیشن نے کیرےبلجی کے ایک فلاحی ادارہ بی انصارفاؤنڈیشن کو 15 پی پی کٹ ۔ اور 50 آکسیجن ماسک دئے ۔ چارلی فاؤنڈیشن کی جانب سے انسانی خدمت اور انسانی جانوں کی حفاظت کے جذبے کے تحت خدمت کو رائچور کے ڈاکٹر بندہ نواز جو اِس وقت بنگلورو میں بطور ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس سے قبل 2001 تا 2012 شہر کے باپوجی میڈیکل کالج میں یم بی بی یس کے طالب علم رہے پھر سال2017 تک اسی کالیج میں اسسٹینٹ فروفیسر خدمت انجام دیتے رہے اس اثنا میں اس وقت سے ہی چارلی فاؤنڈیش انسانی خدمت کے جذبے کے تحت ہیلتھ کیمپ وغیرہ کا انعقاد کراتے رہے اس جزبے کا ڈاکٹر بندہ نواز نے بھر پور تعاؤن کیا ۔ سال رواں ملک میں کورونا کی وبا کا خطرہ منڈلانے لگا تو چارلی فاؤنڈیشن کے بانی و صدر شہر کے گیارویں وارڈ کے کارپوریٹر سعید چارلی نے اپنے دفتر عوامی ربط میں کوؤئڈ کیر سینٹرقائم کرنا چاہا جبکہ اسی جگہ پر گیارویں وارڈ کے لوگوں کو کوؤئڈ ویکسین کا بھی انتظام کیا گیا تھا اب اس دفتر کو کوؤئڈ کیر سینٹرمیں تبدیل کرنے کی بات چل ہی رہی تھی کی بات بڑھتے بڑھتے شہر کے بودی ہال روڑ پر واقع تاج پیالس کو اس کے مالک بی دادا پیر نے بغیر کسی معاؤضہ کے تاج پیالس کو کوؤئڈ کیر سینٹربنانے کی رضامندی ظاہر کی ۔ اور آج تاج پیالس میں نوجوانوں کے مشورے اور مقامی لیڈرؤں اہل ثروت لوگوں اور ضلع انتظامیہ کے تعاؤن سے سو بیڈوں پرمشتمل کوویڈ کیر سینٹرقائم ہوچکا ہے ۔ اور بہتر خدمات انجام دی جارہی ہیں ان تمام معاملات اور جذبے خدمت خلق سے متاثر ڈاکٹر بندہ نواز نے اپنی معرفت سے بنگلورو کے ایک فلاحی ادارہ مرسی فاؤنڈیشن سے چارلی فاؤنڈیشن کو مذکورہ بالا ضروری چیزیں مہیا کروائی جن کو بہتر طریقہ سے استعمال میں لائے جانے کی چارلی فاؤنڈیش کے صدر سعید چارلی و جنر سکریٹری وسیم لال پہلوان نے منصوبہ بنایا بتایا کہ تاج پیالس کوؤئڈ کیر سینٹر کےعلاوہ ڈاکٹروں کے مشوروں کے مطابق حسب ضرورت گھروں میں بھی مریضوں کی سہولت کے مدنظر استعمال میں لایاجایگا سعید چارلی وسیم چارلی نے اخباری نمائندوں سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جو لوگ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کنسنٹریٹر کا استعمال اپنے گھروں میں کرتے ہیں انہیں دس ہزار روپئے چارلی فاؤنڈیشن کو بطور ضمانت جمع کرنے ہونگے استعمال کے بعد واپسی پر رقم واپس دی جائیگی ۔ مزید کہا کہ وہ چارلی فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر بندہ نواز کے ممنوع و مشکور ہیں کہ انہوں نے ادارے کی خدمت کو پہچان کر مرسی مشن ادارے کے بانی ڈاکٹر طحہ متین اور صدر سید حبیب پاشاہ کو ادارے کی تائید کے لئے کھڑا کیا ۔ 10 کنسنٹریٹر ۔ 97 پی پی کٹ ۔ 15 آکسیمیٹر ۔ اور ایک سو آکسیجن ماسک مرسی مشن کے ذمہ دار مہران ۔ جاسر ۔ نعمان ۔ اور ازحان وغیرہ نے چارلی فاؤنڈیشن کے صدر اور سکریٹری کے سپرد کیا ۔
