کے پی ٹی سی ایل تقررات میں گھوٹالہ ; گرفتارہونےوالوں کی تعداد48

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کے پی ٹی سی ایل کےاسسٹنٹ انجینئرس کی تقرری کے دوران ہونے والے گھوٹالے میں پولیس نے مزید تین افرادکوگرفتارکیاہے۔ان میں مڈلگی تعلقہ چدانندچنپا(27) گوکاک تعلقہ کے انپا کیمپنا مارواڑی (31)،شیواپور کےجان رابرٹ یشونت(26)کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔فی الحال تمام ملزمان عدالتی تحویل میں ہیں۔امتحان کے دوران الیکٹرانک ڈیوائز اورمائکرو چپ کا استعمال کیاگیاہے،یہ تینوں ملزمان امتحان لکھنے والوں میں سے تھے۔