نامِ نامی اسمِ گرامی ﷺ کی نسبت پر جنت کاوعدہ ہے ۔ آپ ﷺ پر اپنا وقت نکال کر درود شریف پڑھنے پر اللہ کے یہاں کتنا بڑا اجر اور کیاہی مقام ہوگا ۔ نبی پاک ﷺ کی شان جتنی اونچی ہے اس سے زیادہ آپ ﷺ کانامِ گرامی محمد اور احمد ﷺ ہے ۔ روایتوں میں آتا ہے آپ ﷺ نے فرمایا ۔ ترجمہ : جس شخص کے یہاں کوئی بچہ پیدا ہواور اس شخص نے اپنے بچہ کانام محمد یااحمد ﷺ رکھا تاکہ آپ ﷺ کے نامِ مبارک کے ذریعہ برکت حاصل کرے تو وہ باپ اور اس کا بچہ دونو ں جنت میں جائینگے ۔
حضرت ملّا علی قاری رحمہ اللہ نے "شرح شفا ” میں ایک طویل حدیث نقل کیا ہے جس کے آخر میں سرکار دوعالم ﷺ یوں ارشاد فرماتے ہیں ۔ترجمہ : تمام تعریفیں اللہ تعالی کیلئے ہیں جس نے مجھے جملہ انبیا علیہم الصلاۃ والسلام پر فضیلت بخشی حتی کہ میرے نام اور میری صفات میں بھی فضیلت بخشی ہے ۔یعنی”” جسطر ح میرے نام میں فضیلت عطا فرمائی ہے اسی طرح میرے صفات کے اندر بھی کمالِ فضیلت ودیعت فرمائی ہے ۔ لہذا آپ ﷺ کے مبارک نام پر نام رکھنا انتہائی نفع بخش ہے اور دنیا وآخرت میں حفاظت ونجات کا باعث ہے ۔
نبیظ بن شریط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ترجمہ : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجھے میری عزت وجلال کی قسم جس کا نام تمہارے نام پر ہوگااسے دوزخ کا عذاب نہ دوں گا ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ” قیامت کے دن دو آدمی بارگاہِ خداوندی میں پیش ہونگے تو حکم ہوگا کہ انہیں جنت میں لے جاو ،یہ حکم سن کر انہیں تعجب ہوگا اور حق تعالی س عرض کرینگے یا الہ العالمین ہم نے کوئی نیک عمل تو نہیں کیا اس کے باوجود ہمیں جنت میں کس لئے بھیجاجا رہا ہے ۔تو حق تعالی کا ارشاد ہوگا ” تم جنت میں جاو میں نے قسم کھا رکھی ہے کہ جسکانام محمد یا احمد ﷺ ہوگا اس شخص کو جہنم میں نہیں ڈالوں گا ” اس حدیث کو امام قسطلانی نے بھی "مواھب ” میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیاہے ۔ اس طرح بھی حدیث میں ہے ترجمہ : حق تعالیٰ شانہ کو شرم آتی ہے اس بات پر کہ اس شخص کو عذاب دے کہ جسکا نام میرے حبیب ﷺ کے نام پر ہو ۔ اس سے بھی زیادہ تعجب کی بات ہے کہ جسے امام ابویوسف ابن اسماعیل نبھائی رحمہ اللہ نےلکھاہے کہ آقا ﷺ نے فرمایا کہ ” جس آدمی کانام محمد ہے قیامت کے روز اس شخص کو لایاجائیگا اور اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیگا کہ تجھے گناہ کرتے ہوئےشرم نہ آئی حالانکہ تو نے میرے حبیب پاک ﷺ کا نام رک رکھا ہے ۔لیکن مجھے شرم آتی ہیکہ میں تجھے عذاب دوں جبکہ تونے میرے
حبیب پاک ﷺ کانام اپنے لئے اختیار کیا ہے ۔ جاو تم جنت میں داخل ہوجاو ۔ اللہ اکبر۔
از:۔ عبدالجلیل القاسمی چنئی. 9042957806

