اگلے دو مہینوں میں ساسوئے ہلی لفٹ آبپاشی قوم کے نام منسوب : ماڈال ویروپاکشپا

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔تعلقہ کے سنتے بنور،ساسوئے ہلی لفٹ آبپاشی منصوبے کا کام ہمارے تعلقہ چنگیری میں مکمل ہوچکا ہے،ہونالی تعلقہ میں بجلی جوڑنے کا کام چل رہا ہےاگلے دو مہینوں میں ساسوئے ہلی لفٹ آبپاشی منصوبےکو قوم کے نام منسوب کیا جائیگا۔اِن خیالات کا اظہار رُکنِ اسمبلی چنگری و چیرمن صابُن اور ڈیٹرجنٹ بورڈ ‘کے ماڈال ویروپاکشپانے قریب کےقصبہ ارلی کٹے میں چار کروڑ نوےلاکھ روپیے کی لاگت سےتالاب کو پانی پہنچانے کے کام کا آغاز اور چار کروڑ  نوئے لاکھ روپئےکی لاگت سے قصبہ کاکنُورسے کوڑاگولی قصبہ کے راستوں کے تعمیری کام کا افتتاح کرنے کے بعد کیا،رُکنِ اسمبلی کے ماڈال ویروپاکشپا نےمزید کہا کہ اس سے پہلے ریاست میں برسرِ اقتدار کانگریس حکومت میں آبپاشی منصوبوں کے ذریعہ  تالابوں کو پانی کی سربراہی کے لئے غیر تکنیکی طریقہ سے جو پائپ لائن جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اُس سے تالابوں کو پانی بھرنے میں بڑی رُکاؤٹ  بنی دیکھی گئی اس کے مدِ نظر میں نے مزید ایک کروڑ ستر لاکھ روپیئےہماری حکومت میں گرانٹ منظور کراکرکام کو مکمل کیا ،قصبہ میں اڑتیس لاکھ روپیئے کی لاگت سے منصوبہ تیار کرتے ہوئے گھر گھر پانی اسکیم کے تحت کام کیا گیا ہے، سولے کیرے (شانتی ساگر)تالاب کو بارش کے موسم میں جہان سے پانی پہنچتا ہے اس بڑے نالے میں موجود کیچڑنکالنے سے بہم سہولت ہوئی ہے،سابق گرام پنچایت چیرمن گروشانتپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ ہرلی کٹے کو رُکن، اسمبلی ماڈال ویروپاکشپا نے اپنے دور، اقتدار میں جملہ پندرہ کروڑ روپیئوں کی منظوری سے تعمیری کاموں کے ذریعہ قصبہ کو ترقی دینے میں اپنی پوری دلچسپی دیکھائی جو ایک تاریخی کام ہے، اجلاس میں گرام پنچایت چیرمن ساویتا  ،منگےنہلی لوہت ،موہن کمار،روئی کمار،ملیش نائک ،پی یس آئی شیوردرپا میٹی وغیرہ شریک رہے۔